اجتماعی تعاون کے بغیر امن وامان کا قیام ناممکن،سہیل چودھری

اجتماعی تعاون کے بغیر امن وامان کا قیام ناممکن،سہیل چودھری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ میں امن و امان قائم رکھنا اجتماعی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

عوام، میڈیا اور وکلا پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں تو جرائم کا یقینی خاتمہ اور پولیس کا مورال بلند ہوگا ۔سہیل چودھری کا 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ ٹھینگی کی نئی بننے والی عمارت کے افتتاح اور تھانہ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کے موقع پر تقریب سے خطاب ہوئے کہنا تھا کہ تھانہ کی نئی عمارت سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونے کے ساتھ ساتھ رویے بھی مثبت ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشرہ کے اجتماعی تعاون کے بغیر پولیس اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتی ، نیت اچھی ہو تو اللہ تعالی بھی مددکرتاہے پولیس ملازم اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر عوام کی خدمت کرتے ہیں اسے بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں