اگیتی کاشت، کپاس کی چنائی شروع، پہلی فصل 13 ہزار 333روپے من فروخت

اگیتی کاشت، کپاس کی چنائی شروع، پہلی فصل 13 ہزار 333روپے من فروخت

ملتان( وقائع نگار خصوصی)کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں اگیتی کاشت کی گئی۔

 کپاس کی چنائی کا عمل شروع ہوگیا۔پہلی چنائی سے حاصل ہونے والی 7من پھٹی حاصل پور کی مقامی منڈی میں 13333روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی،یہ پھٹی مہر محمد الیاس موضع جمال پور تحصیل حاصل پور کے کاشتکار کی تھی ۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کپاس کی چنائی اور بہترین قیمت میں فروخت سے کاشتکاروں کا حوصلہ بلندہوا ہے ، کاشتکار کپاس کی بہترین نگہداشت سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے اپنی آمد نی میں خاطرخواہ اضافہ کریں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محنتی اور جفاکش کسان گندم کی طرح کپاس کی بمپر کراپ حاصل کرکے ناصرف اپنی بلکہ ملکی معیشت کو مستحکم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی کپاس کے بارے میں جاری کردہ سفارشات پرمن و عن عمل کریں تاکہ زرعی مداخل پر کم خرچ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں