مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں مگس بانی پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

 مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں مگس بانی پر  ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

ملتان (وقائع نگار خصوصی) مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منافع بخش مگس بانی کے فروغ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ماسٹر ٹرینرز نے محکمہ زراعت توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ فارمز کے افسران کو شہد کی مکھیوں کی افزائش نسل کے طریقوں سمیت شہد کی زیادہ پیداوار لینے بارے شرکا کو تربیت دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں