ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کو شوکاز ،الاؤنس کی کٹوتی کا حکم

ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کو شوکاز ،الاؤنس کی کٹوتی کا حکم

ملتان (نیوز رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے مراکز صحت کی چیکنگ جاری ہے ۔دوارن چیکنگ حامد پور کنورہ مرکز صحت کا ڈاکٹر عتیق الرحمن ڈیوٹی سے غائب پایا گیا۔

جسے شوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ماہ کے ہیلتھ سیکٹر الاؤنس کی کٹوتی کاحکم جاری کردیاگیا۔ سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے گزشتہ روز مراکز صحت سلطان پور ہمڑ،حامد پور کنور اور گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا ،انہوں نے اس دوران سی ای او نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں