یونیورسٹی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کا اعلان

یونیورسٹی  طلبہ  کیلئے  لیپ  ٹاپ  سکیم  فیز  تھری  کا  اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی طلبا وطلبات کے لئے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز 3کا اعلان کردیاگیا ،جس کے تحت سرکاری یونیورسٹیز کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں جبکہ پرائیویٹ جامعات کے طلبہ اس سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلباوطالبات کیلئے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز 3 کے تحت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے ،اس سکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ،ایم فل میں انرولڈ ہونیوالے طلبہ لیپ ٹاپ لینے کے اہل ہونگے جبکہ بی ایس چار سالہ اور پانچ سالہ میں انرولڈ طلبہ کوبھی اہل افراد کی فہرست میں شامل کیا گیاہے ،علاوہ ازیں ساڑھے تین سال اور ڈیڑھ سالہ ایم بی اے پروگرام میں انرولڈ طلبہ بھی لیپ ٹاپ حاصل کرسکیں اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے بھی لیپ ٹاپ رکھے گئے ہیں تاہم نجی شعبہ کی جامعات کے طلبا لیپ ٹاپ کے حق دار نہیں ہونگے ،طلبہ آن لائن اپلائی کریں گے جس کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹی کا فوکل پرسن کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں