موہری پور میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری ،ملازمین ملوث

موہری پور میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری ،ملازمین ملوث

جودھ پور(نمائندہ دنیا)سب ڈویژن سردار پور کے واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے موہری پور میں لوگوں نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنا معمول بنا لیا،بجلی چوروں کو لائن مین کی سرپرستی حاصل ہے ،شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

تفصیل کے مطابق سب ڈویژن سردار پور کے واپڈا ملازمین موہری پور میں مختلف گھروں کے اوپر سے گزرتی ہوئی مین بجلی کی تاروں پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگوا کر بجلی سے گھریلو نظام چلوانے لگے ہیں ۔اے سی،فریزر اور ٹیوب ویل بھی چوری کی بجلی سے چلنے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واپڈا لائن مین کی سرپرستی میں بجلی چوری ہو رہی ہے ۔عوام نے متعدد بار حکام بالا کو شکایات بھی کیں لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوا بلکہ بجلی کی بدستور چوری جاری ہے ۔اہالیان موہری پور اور کاروباری حلقوں نے ملوث ملازمین اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں