گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،گھریلو خواتین پریشانی کا شکار

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،گھریلو خواتین پریشانی کا شکار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )کہروڑپکا میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو خواتین شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں ہیں۔

ایل پی جی مافیا سے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر دیں ۔انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی باعث خواتین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔کھانابنانے کے اوقات میں گیس اکثر غائب رہتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود دکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں ، کو ئی پوچھنے والا نہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حسب معمول غائب ہیں ۔شہریوں نے ارباب اختیار اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے جبکہ ایل پی جی کی حکومت کے مقررکردہ ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں