میلسی ،سرکلر روڈ کی سیوریج لائن بند، مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

میلسی ،سرکلر روڈ کی سیوریج لائن بند، مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

میلسی (نامہ نگار)میلسی کی اہم شاہراہ سرکلر روڈ کی سیوریج لائن بند ہو نے کے باعث سیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ،متعدد بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ،تعفن سے سانس لینا محال ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق سابق امیدوار ایم پی اے میاں سلیم اقبال قاضی کی قیادت میں اہل محلہ نے میونسپل کمیٹی میلسی کے خلاف سرکلر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے سرکلر روڈ پر سیوریج سسٹم بند ہے اور سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا ہے ۔ غلیظ پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ گھروں تک محدود ہیں اور روزمرہ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔ تعفن سے سانس لینا محال ہو گیا ہے ۔طالب علم اور نمازی شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار میونسپل کمیٹی کو درخواستیں دی مگر مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں