خانیوال:دکانوں پر سر عام تیزاب فروخت کیا جانے لگا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں دکانوں پر سر عام تیزاب فروخت کیا جانے لگا،تیزاب کی فروخت کیلئے کیمیکلز بائی لاز پر عملدر آمد نہ ہو سکا ،بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چپ سادھ لی ۔ تفصیل کے مطابق خانیوال سمیت صوبہ بھر میں تیزاب کی فروخت کے لئے کیمیکلز بائی لاز کی منظوری دیتے ہوئے انتظامیہ کوتیزاب فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن کر کے انہیں لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی اور عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے خبردار کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود خانیوال میں دکانوں پر سر عام تیزاب فروخت کیا جانے لگا ہے ۔ شہریوں نے سرعام تیزاب فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔