پولیس 2ماہ قبل قتل کئے گئے نوجوان کے قاتل پکڑنے میں نا کام
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پولیس دو ماہ قبل قتل کئے گئے نوجوان کے قاتل پکڑنے میں ابھی تک نا کام ہے ،ورثا نے ایس ایچ اوتھانہ قریشی پر ناقص تفتیش کا الزام لگا دیا ۔
تفصیل کے تھانہ قریشی کے علاقہ بستی جلال خان کورائی کی خورشید مائی نے اپنے خاوند محمد رشید و دیگر کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ7اپریل کو اس کے نوجوان بیٹے محمد اسماعیل کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیدھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔15پر کال کے بعد تھانہ قریشی کے ایس ایچ او کلیم گاڈی موقع پر پہنچے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد میرے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کیا مگر تاحال جیو فینسنگ نہیں ہوئی۔ ہمارے احتجاج پر ایس ایچ او کلیم گاڈی کہتے ہیں جیو فینسنگ والے ان کیساتھ تعاون نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ قریشی کلیم گاڈی محمد اسماعیل کے قتل کے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے سے لیت لعل کر رہے ہیں ۔