کوٹ ادو،میونسپل کمیٹی ملازمین کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج

کوٹ ادو،میونسپل کمیٹی ملازمین کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے عملہ کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پرملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی۔۔۔

 میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال کر پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے انوکھا احتجاج کیا، ہڑتال سے کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقے گندگی سے بھرگئے ،شہر بھر تعفن پھیل گیا،نکاسی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمٹی کے ملازمین 3 ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل کمیٹی ملازمین کااحتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا ،ملازمین نے پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔دوسری طرف میونسپل کمیٹی عملہ صفائی کی چار روز سے ہڑتال کے باعث شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے تعفن پھیل رہاہے ، شہریوں کو سانس لینے دشواری کاسامناکرناپڑرہاہے ۔نکاسی آب نہ ہونے سے نالیوں کاگنداپانی مین جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں میں جمع ہوکر جوہڑ کامنظر پیش کرنے لگاہے ۔لوگوں کوآنے جانے میں مشکلات سامناکرناپڑرہاہے جبکہ کھڑے پانی میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں