شاہ شمس سبزواریؒ کا 770 واں سالانہ عرس شروع ہوگیا

شاہ شمس سبزواریؒ کا 770 واں سالانہ عرس شروع ہوگیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)درگاہ حضرت شاہ شمس سبزواری کے 770 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا ملتان میں آغاز ہو گیا ، پہلے روز کمشنر عامر خٹک نے سجادگان کے ہمراہ چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کیا۔

غسل اور چادر پوشی کی تقریب بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ زائرین نے شرکت کی۔ چادر پوشی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، دربار عالیہ حضرت شاہ شمس سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی، مخدوم سید ظفر عباس شمسی، تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری رح کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں ۔ تقریب میں کامران شمسی، ایم سلیم راجہ،سید حسن عباس رضوی، سید محمد شاہ شمسی،،سید علی حیدر بخاری،عامر رضا جعفری، مرتضیٰ شاہ شمسی، سید آصف حسین شاہ، سید اظہر عباس شاہ،فیاض خان، ممتاز نعیم،نذیر خان، طاہر عباس، راشد علی قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ مخدوم سید ظفر عباس شمسی، مخدوم سید علی مہدی شمسی،سید طالب حسین پرواز نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی،سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔ عرس کے پہلے روز دربار کے ایک اور سجادہ نشین مخدوم سید عباس رضا طارق شمسی کی جانب سے بھی چادر پوشی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں