جھنگ ملتان روڈ کی تعمیر شروع دکانیں اونچی ہونے سے پانی جمع

جھنگ ملتان روڈ کی تعمیر شروع  دکانیں اونچی ہونے سے پانی جمع

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں کئی سالوں بعد جھنگ ملتان روڈ کی تعمیرکاکام شروع ہوگیا تاہم پل باگڑسرگانہ کے مقام پر روڈکنارے مارکیٹ کی دکانیں۔۔

 اونچی ہونے سے حالیہ بارشوں کا پانی روڈ پر جمع ہونے سے لوگوں کی تکلیف میں اضافہ ہواہے جس پر متاثرہ افراد نے محکمہ ہائی وئے سے اڈا پر روڈ کواونچاکر نے کا مطالبہ کیاہے تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہواور لوگوں کو اذیت سے نجات مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں