چور دن دیہاڑے کسان کے گھر سے زیورات، نقدی لے کر چلتے بنے

چور دن دیہاڑے کسان کے گھر سے  زیورات، نقدی لے کر چلتے بنے

سکندرآباد(نامہ نگار)راجہ رام میں چور دن دیہاڑے کسان کے گھر سے زیورات اور نقدی لے کر چلتے بنے ۔بتایا گیا ہے کہ راجہ رام چاہ جھنڈ والا واہی بکھر کا ۔۔

رہائشی کسان محمدسرفرار گھر سے اپنے جانوروں کے لئے چارہ لینے کھیتوں میں گیا ،واپس آیا تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا ۔چور دن دیہاڑے کسان کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ تھانہ راجہ رام پولیس نے کسان سرفراز کی درخواست پر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں