بارش سے جل تھل ایک ، سیوریج سسٹم ناکارہ،گلیاں تالاب

بارش سے جل تھل ایک ، سیوریج سسٹم ناکارہ،گلیاں تالاب

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں گزشتہ ہونے والی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ناقص سیوریج سسٹم اور مناسب نکاسی آب کا نظام نہ ہونے۔۔

 کی وجہ سے گلیاں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح باگڑ سرگانہ میں بھی موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری رہا،جس سے جل تھل ایک ہوگیا ،طوفان اور بارش کی وجہ سے جہاں بجلی نظام درہم برہم ہوا وہاں اندرون شہر کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار نالیاں اورگلیاں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں،گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگ خاصے پریشان نظر آئے ۔ شہریوں کوانتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑاہے اس کے ساتھ ساتھ کئی غریبوں کی چھتیں اور دیواریں بھی زمین بوس ہوچکی ہیں ، سب سے بڑامسئلہ اس شہر کاسیوریج کا ہے جوکئی سالوں سے حل نہ ہوسکا ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر خانیوال اوردیگراعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ باگڑسرگانہ کے اندرون شہر کی گلیوں نالیوں اور سیوریج کی مرمت کرائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں