گٹر ابلنے کے باعث میلسی میں سیوریج کانظام درہم برہم

گٹر ابلنے کے باعث میلسی میں سیوریج کانظام درہم برہم

میلسی (نامہ نگار )ڈسپوزل میں فنی خرابی کے باعث میلسی میں گٹر ابل پڑے ، شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔سیوریج کا پانی گلیوں اور۔۔

 سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے ۔تفصیل کے مطابقمیلسی کے علاقوں سرکلر روڈ،محلہ قاضیاں والا،لال جہانیاں،مدینہ ٹاؤن،محلہ فریدی،محلہ سناراں والی پلی اور محلہ افغاناں میں گٹر ابلنے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔کئی دن سے اہالیان علاقہ میونسپل کمیٹی میلسی کو متعدد بار شکایات کرچکے ہیں لیکن گٹر لائنیں پھر بھی بند ہیں ۔گلیوں میں گٹروں کا پانی بہہ رہا ہے ۔جمعہ کے روز نماز جمعہ کے وقت جامع مسجد مدنی سرکلر روڈ اور دیگر علاقہ جات میں گٹر کا پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو مساجد میں جانے سے مشکلات کا سامنا رہا۔متاثرہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنی خرابی دور کی جائے تاکہ مکینوں کی پریشانی دور ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں