ملازمین کی فلاح و بہبود مورال کو بلند کرنے کا ذریعہ :مقصود الحسن

ملازمین کی فلاح و بہبود مورال کو  بلند کرنے کا ذریعہ :مقصود الحسن

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے اردل روم کے موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور۔۔

 ترقی کا عمل ہی استعداد کار اور فورس کے مورال کو بلند کرنے کا ذریعہ ہے ۔ملازمین کے مسائل اور محکمانہ اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمینخصوصا جونیئر پولیس آفیسرز محکمہ پولیس کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں