سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری صائمہ سعید کا ڈی سی آصف شاہ کیساتھ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمرادکادورہ

سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری صائمہ سعید  کا ڈی سی آصف شاہ کیساتھ سپیشل  ایجوکیشن سنٹر پیرمرادکادورہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سکولز صائمہ سعید نے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ سٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ۔۔

پیر مراد کا دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا ،محکمہ تعمیرات کی طرف سے بریفننگ دی گئی ۔ صائمہ سعید نے حکم دیا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ، سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر پر 18 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور عمارت جولائی میں مکمل ہو گی ،انہوں نے اس موقع پر پودے بھی لگائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مظفر خان اور ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد اور پرنسپل ذکیہ طارق بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں