ایک ہفتے میں سبزیاں5سے 10فیصد مہنگی،دکانداروں کا ریٹ لسٹ لگانے سے بھی گریز

ایک ہفتے میں سبزیاں5سے 10فیصد مہنگی،دکانداروں کا ریٹ لسٹ لگانے سے بھی گریز

ملتان (لیڈی رپورٹر)شہر اولیا میں مہنگائی کا راج برقرار ہے ،سبزیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں سبزیوں کی۔۔

 قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ،جس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ سب سے سستی سبزی آلو اور پیاز80 روپے فی کلو میں مل رہی ہے ، اسکے علاوہ کوئی بھی سبزی 100 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں ،موسمی سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ بھنڈی 200، اروی 250، کدو اور توری 120، کریلا 130 روپے ،لیموں 320 ،لہسن 340 اور ادرک 600 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ سبزی منڈی کی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی صورت میں دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جس وجہ سے شہری پریشان ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کرکے منافع خوروں کو قابو میں لایا جائے ۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سبزیاں مہنگی کرنے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے کیونکہ ان کو دوسرے شہروں سے سبزی منگوانی پڑتی جس میں کافی رقم خرچ ہوجاتی، اس لئے سبزیاں مہنگی کرنا ان کی مجبوری ہے تاہم حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں سبسڈی دے گی تو سبزیوں کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں