انٹر امتحانات کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

انٹر امتحانات کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5جون سے شروع ہوں گے جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور۔۔

امتحانات کی آن لائن ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے روزنامہ دنیا کوبتایا کہ میٹر ک کا امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد ایک بڑا امتحان سر پر ہے جس کے لئے بورڈ حکام نے مشترکہ طور پر ڈیوٹیاں سنبھال لیں ہیں ۔ امتحان کی آن لائن ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور شفاف انعقاد کیلئے ضلعی سطح پر اور بورڈمیں سنٹرل کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، سوالیہ پرچہ جات کی بینکوں سے امتحانی مراکز تک بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے آ ن لائن ڈیجیٹل مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے بروقت معلومات کے حصول کیلئے کنٹرول رومز کا عملہ مستعدی سے کام کررہا ہے ۔ نقل کے رجحان کے خاتمے کیلئے موبائل انسپکٹرز اور سپیشل انسپکشن سکواڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے منفی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔10سے زائد سنٹرز حساس ہیں جن کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے مانٹرنگ ٹیمیں چیئرمین حافظ قاسم کی سربراہی میں متحرک رہیں گی ٹیموں کی مانیٹرنگ کا شیڈول بھی تیار کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں