حکومت بجٹ کیلئے تاجروں کیساتھ مذاکرات کر کے روڈ میپ بنائے ،مرکزی تنظیم تاجران
ملتان( نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سنیئروائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدرحاجی ندیم قریشی۔۔۔
جنوبی پنجاب کے سنیئروائس چیئرمین وصدر مچھلی منڈی میاں سعید احمد قریشی،ملتان غلہ منڈی کے صدر مدثر راجہ، حرم گیٹ پاک گیٹ کے صدر شیخ الطاف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لئے 9جون کو ممکنہ بجٹ کی آمد کے پیش نظر تاجر برادری کے ساتھ مزاکرات کرکے روڈ میپ بنائے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔