شجاع آباد میں مریم نواز کی آمد پر بڑا قافلہ شرکت کرے گا،خواتین رہنما

شجاع آباد میں مریم نواز کی آمد پر بڑا  قافلہ شرکت کرے گا،خواتین رہنما

ملتان (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی سلطانہ شاہین ،سٹی جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہین شفیق ،سینئر خاتون رہنما افشین بٹ کے زیر اہتمام پارٹی کی مرکزی چیف آ رگنائزر مریم نواز کی شجاع آباد آ مد پر ملتان سے شعبہ خواتین ونگ کا بڑا قافلہ شرکت کرے گا ۔۔۔

اس سلسلے میں سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ خواتین ونگ پارٹی کا ہر اول دستہ ہے جو پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا رہی ہے اور شجاع آباد میں مریم نواز کی آ مد پر خواتین کارکنوں سے رابطے بھی جاری ہیں ،انشاء اللہ ملتان سے ن لیگ خواتین ونگ کی کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں