عوام کے جان ومال کی حفاظت ہمارا فریضہ :عمر فاروق

عوام کے جان ومال کی  حفاظت ہمارا فریضہ :عمر فاروق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر فاروق نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے ۔

پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ اور امن وامان کے قیام کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈی پی او آفس میں ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پروموشن بیج لگانے کے دوران کیا۔ ڈی پی او نے ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت کا ثمر ہے۔ ،پہلے سے بڑھ کر اپنی توانائیاں عوام کے تحفظ کے لئے بروئے کار لائیں۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں