باگڑ سرگانہ،رابطہ روڈ کی تعمیر ٹھپ،ٹھیکیدار کام چھوڑ کر غائب
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ سابق مسلم لیگ ن کی حکومت 2013میں وفاقی وزیرسردار رضاحیات ہراج نے باگڑسرگانہ اور لکشمن چوترہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے ۔۔۔
رابطہ سٹرک میٹل روڈ کے لیے 75لاکھ روپے کی کثیرراقم کے فنڈز منظور کراکے روڈ کی تعمیرات کا کام شروع کروایا مگر حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی وہ کھنڈرات میں بدل گیا ،ٹھیکدارروڑا ڈال کرغائب ہوگیا،لاکھوں روپے کے فنڈز ضائع ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل باگڑ سرگانہ کے لوگوں کاماضی میں ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ مین بستی باگڑ سرگانہ سے ملحقہ آبادی لکشمن چوترہ جو کہ ایک کچا راستہ تھا ذرا سی بارش ہونے پر بھی یہاں کے لوگوں کا شہر سے را بطہ کٹ جاتا تھا ،سرداررضاحیات ہراج نے سابق دورحکومت میں 75لاکھ روپے کا فنڈمنظور کراکے روڈ کی تعمیر کاکام شروع کرایا مگر حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی کام بند اور ٹھیکیدار غائب ہوگیا۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے ایسے منصوبوں کوپایاتکمیل کوپہنچایاجائے جس سے کئی دیگر ملحقہ آبادیوں کے لوگوں کا بھی فائدہ ہوجائے گا۔