ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ۔

پرائس مجسٹریٹس کو فوری طور پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر معاشرے میں دکھائی دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ریلیف دیا ہے اس کے ثمرات شہریوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مقررہ نرخوں پر اشیا خورونوش فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آصف حسین شاہ نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کی عیادت کی ۔ مریضوں کو ملنے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور مفت ادویات ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں