پٹواری سرکاری ریکارڈ سمیت غائب،انتقالات ودیگر امور ٹھپ

پٹواری سرکاری ریکارڈ سمیت غائب،انتقالات ودیگر امور ٹھپ

بند بوسن (نامہ نگار)موضع متی تل کا پٹواری ناصر جاوید سرکاری ریکارڈ سمیت کئی دن سے روپوش ،انتقالات سمیت دیگر ضروری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔۔۔

شہری خوار ہوگئے ،عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ خصوصی ٹیم تشکیل دے کر بااثر پٹواری ناصر جاوید کو تلاش اورسرکاری قیمتی ریکارڈ برآمد کرکے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ گزشتہ کئی روز سے متی تل کا پٹواری ناصر جاوید سرکاری ریکارڈ سمیت غائب ہے پٹواری کے سرکاری ریکارڈ سمیت کئی دنوں سے روپوش ہونے سے انتقالات سمیت دیگر ضروری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ۔ پٹوار حلقہ کا ریکارڈ غائب ہونے سے عوام کئی دن سے خوار ہورہے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مذکورہ پٹواری بااثر ہونے کی وجہ سے محکمہ کیلئے سردرد بنا ہوا ہے ، اطلاع کے مطابق محکمہ کئی مرتبہ مذکورہ پٹواری سے سرکاری ریکارڈ طلب بھی کرچکا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں