باگڑسرگانہ گرلز ہائی سکول اپ گریڈ نہ ہوسکا، طالبات کو پریشانی

باگڑسرگانہ گرلز ہائی سکول اپ گریڈ نہ ہوسکا، طالبات کو پریشانی

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)کئی برس بیت گئے ، گرلز ہائی سکول اپ گریڈ نہ ہوسکا،غریب بچیوں کیلئے میٹرک کے بعد حصول تعلیم کیلئے پندرہ کلومیٹر دور کالج جانا ناممکن ہے جس کی وجہ سے طالبات اور والدین شدید پریشان ہیں،کئی ہونہار طالبات تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر بیٹھ گئیں۔۔۔

سیاسی وسماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ سکو ل کو فوری ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے تاکہ والدین کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اور ملحقہ آبادیوں کی بچیوں کے لیے ہائرسیکنڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کے بعد یہاں سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر عبدالحکیم یا پھر سرائے سدھوکا سفر کر کے کالج جاناپڑتا ہے جوکہ انتہائی مشکل ہی نہیں بلکہ غریب والدین اور بچیوں کے لیے ناممکن بھی ہے ،ان دیہی علاقوں کی بچیاں اپنی تعلیم میٹرک سے آگے جاری نہیں رکھ سکتیں جب کہ ہماری ہرآنے والی حکومت نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے یکساں مواقعے فراہم کرنے کے وعدے کیے ہیں لیکن تاحال کسی نے وعدے کو وفا نہیں کیا۔ سیاسی وسماجی حلقوں میاں شہبازحیدر ،میاں فخر اقبال سرگا نہ، میا ں شہباز حیدرسرگانہ،میاں محمدعاطف سرگا نہ محمدآصف میاں محمد اسدایوب سرگانہ حاجی زوہیب احمدسرگانہ میاں حسن عباس سرگانہ میاں سرگانہ محمد ارشدندیم صفدر ودیگر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول باگڑ سرگانہ کواپ گریڈکر کے ہائر سیکنڈری کا درجہ دیاجائے تاکہ غریب والدین کی مشکلا ت کا ازالہ کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں