ضلع کوٹ ادو،تھانوں کی تعداد میں اضافہ،نفری نہ بڑھ سکی

ضلع کوٹ ادو،تھانوں کی تعداد میں اضافہ،نفری نہ بڑھ سکی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں تھانوں کی تعدادتوبڑھ گئی مگرتھانوں کیلئے منظور شدہ نفری میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔۔

تھانہ سٹی سمیت ضلع بھرکے تھانوں میں نفری ضرورت سے بہت ہی کم،کوٹ ادو شہرکی لاکھوں نفوس کی آبادی کیلئے چندپولیس اہلکار تعینات ہیں،گشت کا نظام بھی شدید متاثر ہے ،،ڈرائیور کے ساتھ خالی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑنے لگیں،جرائم کی شرح بڑھ گئی،کئی بارافسروں کودرخواستیں دینے کے باوجودنفری میں اضافہ نہ ہوسکا۔تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادوکے تھانوں کو 3سرکل میں تقسیم کرنے کے بعد3نئے تھانوں کا قیام عمل میں لایاگیا،یوں5تھانوں سے 8تھانے توبنادئے گئے مگر پولیس کی نفری میں اضافہ نہ کیا جا سکا،1860پولیس رولز کے مطابق 4 سو 50شہریوں کیلئے ایک کانسٹیبل کی منظوری دی جاتی ہے جبکہ ضلع کوٹ ادو کے 8 تھانوں کیلئے منظور شدہ نفری میں 8سو کے لگ بھگ کمی پائی جاتی ہے ،اس وقت تھانہ سٹی کوٹ ادو میں صرف 2سب انسپکٹر4اسسٹنٹ سب انسپکٹر8ہیڈ کانسٹیبل اورصرف 10کانسٹیبل تعینات ہیں جن میں بیشترملازمین ججزکے ساتھ ڈیوٹی سمیت پیروی وغیرہ میں مصروف عمل رہتے ہیں،تھانہ سٹی میں پولیس نفری کم ہونے سے کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں