چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرزکو ویلڈنگ کروانے کا حکم

چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرزکو ویلڈنگ کروانے کا حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمرز چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے ویلڈنگ کروائی جائے اور تمام لائن سپروائزرز، فیڈرز انچارج ٹرانسفارمرز کی حفاظت یقینی بنائیں ۔

جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ فوری طورپر دوسرے ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی تیار رکھی جائیں ۔ وہ میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز /ایکسین فیلڈ میں جاکربیچ وائز ریکوری کریں اور ریکوری سٹاف کو روزانہ بیچ وائز فہرستیں فراہم کریں ۔ مستقل نادہندگان سے واجبات ،بقایاجات بھی وصول کئے جائیں اور ان کے کنکشنز کی ازسرنوچیکنگ کی جائے ۔ انہوں نے تمام آپریشنل افسروں کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات میں آپریشن کئے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس افسران سے رابطہ کیاجائے ۔ عائد کردہ جرمانوں کی سوفیصد وصولیاں کرکے بجلی بحال کی جائے ۔بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں