سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 200مریض رپورٹ

سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 200مریض رپورٹ

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 200مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ملتان شہر اور گردونواح سے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا 121 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 7 بچے بھی شامل تھے جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں 53،ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں 19،فاطمہ جناح وویمن کیمپس میں 7خواتین مریض رپورٹ ہوئی ہیں۔ رپورٹ ہونے والے بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں