وہاڑی میں پنجاب جاب سنٹر مکمل طور پر فعال ہے :ملک شعبان

 وہاڑی میں پنجاب جاب سنٹر مکمل  طور پر فعال ہے :ملک شعبان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر وہاڑی ملک شعبان نے کہا ہے کہ ضلعی دفتر محکمہ محنت میں پنجاب جاب سنٹر مکمل طور پر فعال ہے ۔

پنجاب جاب سنٹر کا مقصد آجر اور اجیر کے درمیان رابطہ کاری ہے ۔ آجر پنجاب جاب سنٹر کے پول میں موجود بہترین ورکرز کو اپنے کاروبار کیلئے منتخب کر سکتے ہیں ۔پنجاب جاب سنٹر وہاڑی کا ذیلی دفتر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں قائم ہے ۔ دونوں سنٹر پر کل وقتی فوکل پرسن تعینات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں