منشیات فروش گرفتار 1800سو گرام چرس بر آمد
ساہوکا (سٹی رپورٹر )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک ہزار آٹھ سو گرام چرس بر آمد کر لی ۔
بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی پی او بوریوالا عمر فاروق کی سربراہی میں تھانہ سٹی پولیس ٹیم نے منشیات فروش بنیل بھٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ہزار آٹھ سو گرام چرس اور وٹک رقم بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ایس ایچ او محمد اکرام کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔