قبضہ مافیا کا زمیندار کے رقبہ پر دھاوا،سولرپلیٹیں،ٹریکٹر تباہ

قبضہ مافیا کا زمیندار کے رقبہ پر دھاوا،سولرپلیٹیں،ٹریکٹر تباہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)قبضہ مافیا کازمیندار کے رقبہ پر دھاوا ، سولرپلیٹیں اور ٹریکٹر کے ٹائروں پر فائر مار کر تباہ کردیا،35لاکھ روپے کا نقصان ہوا،مزاحمت پر ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پندرہ پر کال کرنے پر ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق بیٹ جھاڑی شادن لنڈ کے کمال خان سہانی جس نے موضع متوانی والامیں نذر حسین گاڈی سے رقبہ لیزپرلیا ہوا تھا کہ سنجر سیداں کے قبضہ گروپ کے بخت علی کھوسہ نے دیگر ساتھیوں اللہ دتہ کھوسہ،مطلب کھوسہ،اسماعیل کھوسہ،صادق کھوسہ،رحمت کھوسہ،شملہ کھوسہ،تنویرکھوسہ،4نا معلوم کے ہمراہ رقبہ پرقبضہ کی نیت سے آئے اور ہل چلانے والے ٹریکٹرڈرائیوروں پرتشدد کیا، سولرپلیٹیں اورٹریکٹرکے ٹائروں پرفائرنگ کردی جس سے ٹریکٹروں کے 4ٹائراورسولر پلیٹیں کل مالیتی 35لاکھ تباہ ہوگئے ،15 کی کال پرپولیس کے آنے پرقبضہ گروپ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،پولیس تھانہ صدرمقدمہ درج کرکے کارروائی شرع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں