انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے :آصف حسین

انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے :آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور کسی پہلو کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

 انسداد ڈینگی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹس کی سرویلنس جلد مکمل کریں۔ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی بوگس رپورٹنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں کباڑ خانوں، ٹائرشاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور گھروں میں فریج کی ٹرے ،ایئر کنڈیشن کے پانی کے نکاس،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش نہ ہو سکے ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 377انسداد ڈینگی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں