جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ، سہیل چودھری

جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ، سہیل چودھری

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ملتان ریجن میں جاری ترقیاتی سکیموں کوجلد مکمل کیا جائے ، موجود فنڈ مالی سال ہی میں استعمال کئے جائیں۔

 پولیس سٹیشن صدر وہاڑی کی بلڈنگ جلد پایا تکمیل تک پہنچائی جائے تاکہ اس کا افتتاح کیا جا سکے ،آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ مزید زیر تعمیر اور ڈویلپمنٹ سکیمیں بروقت اور مقررہ میعاد کے اندر پایا تکمیل تک پہنچائی جائیں ۔آر پی او نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے بلڈنگ افسروں سے میٹنگ کی ، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم بھی موجود تھے ۔ بلڈنگ افسروں نے اپنے اپنے ضلع کی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیل سے بریف کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں