مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ کے عرس کا کل اختتام ،8ویں سالانہ حقانی کانفرنس ہوگی
مخدوم رشید(نامہ نگار )برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ قادریہ کے بانی و روحانی بزرگ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ کی درگاہ مخدوم رشید میں آٹھویں سالانہ حقانی کانفرنس و 775 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کا انعقادمخدوم محمد جاوید ہاشمی کی زیرِ صدارت کل ہو گا۔
جس میں ملک بھر سے مخادیم، سکالرز، علماء کرام، شعرا کرام و دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی، سالانہ عرس ہر سال 15جون سے 15جولائی تک جاری رہتا ہے ۔