دریائے ستلج میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہو گئی
میلسی (نامہ نگار )دریائے ستلج میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔
ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے چھیانوے ہزار ایک سو کیوسک کا ریلا ہیڈ سلیمانکی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ چون ہزار اڑسٹھ کیوسک تک پہنچ گیاجبکہ ہیڈ اسلام اور میلسی سائفن کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق دریا ستلج میں ایک لاکھ پندرہ ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے ۔