کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ) کمشنر انجینئر عامر خٹک نے فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے۔۔

 ، انسدادِ سموگ اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل وکس اسٹیشن سے آلودگی کا سبب بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا معائنہ شروع کردیا گیا ہے ، ویڈا بسوں کی مرمت کروا کر انکو آن روڈ کیا جارہا ہے ۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ممکنہ سموگ کی روک تھام بارے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں گے ۔ آلودگی کا سبب بنے والے بھٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ضروری ہے ۔اینٹوں کی رسد کو متاثر نہ ہونے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے ۔ عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں انسداد سموگ مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس میں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن کو صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن میں ہونا چاہیے علما جمعہ کے خطبات میں ڈینگی،کورونا بارے شعور اجاگر کریں ڈینگی لاروا نکلنے کی صورت میں متعلقہ عمارت کے مالک کے خلاف مقدمات درج کروائے جارہے ۔تمام سرکاری عمارتوں،دفاتر میں سپرے ، ڈینگی سرویلنس کی جاچکی ہے ۔ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جارہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں