خانیوال،چرواہے کے قاتلوں کا سراغ نہ لگایا جاسکا

خانیوال،چرواہے کے قاتلوں کا سراغ نہ لگایا جاسکا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال پولیس نے آر پی او ملتان کے احکامات ہوا کی نظر کردیئے ، اقبال چرواہے کا اندھا قتل ۔۔

خانیوال پولیس کیلئے چیلنج بن گیا، آر پی او ملتان کا نوٹس بھی بے سود، مافیا نے تفتیش کرنے والے ڈی ایس پی سلیم رتھ کا تبادلہ کرادیا ، مقتول کے لواحقین کی انصاف کیلئے دہائیاں، متاثرہ خاندان کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر خانیوال کے نواحی علاقے میں تقریباً 2 ماہ قبل قتل ہونے والے اقبال چرواہے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ، کیس میں کوئی اہم پیش رفت نہ ہوئی تو مقتول اقبال کے والد شیر محمد والدہ غلام فاطمہ اور بیوہ آمنہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 2 ماہ قبل محمد اقبال گھر سے نکلا تھا جوکہ نواحی علاقہ ریاض گیٹ کے قریب سفاک درندوں کی درندگی کا شکار ہوگیا پولیس تھانہ صدر خانیوال نے قتل کے وقوعہ کی ایف آئی آر تو درج کرلی ہے لیکن تاحال مقتول کے ملزمان کا سراغ لگا نے میں ناکام ہے مقتول کے والد شیر محمد نے بتایا کہ میرے مقتول بیٹے کی تفتیش اے ایس آئی چودھری اسرار چھینہ کو دی گئی جوکہ غیر سنجیدہ آفیسر ہے ۔ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں۔ آرپی ملتان نے ڈی ایس پی صدر سرکل کو اس حوالے سے تفتیش کرنے کیلئے کہاتھا ایک ہفتہ قبل ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم رتھ نے ہمیں بتایا کہ وہ اقبال کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد گرفتاریاں شروع ہونگی لیکن شاید مافیا پولیس سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے ڈی ایس پی سلیم رتھ کی اس گفتگو کے 2 روز بعد ہی ان کا تبادلہ کردیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں