کوٹ ادو،ڈاکوئوں نے رنگساز لوٹ لیا،لکڑی چوری پر مقدمہ

کوٹ ادو،ڈاکوئوں نے رنگساز  لوٹ لیا،لکڑی چوری پر مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈاکوؤں نے رنگساز سے موٹرسائیکل ،موبائل فون ،نقدی چھین لی،تونسہ بیراج لنک بند سے سفیدے کے درخت کاٹنے پر۔۔

 سرکاری لکڑی چور سمیت اس کی ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور حوالات جا پہنچا، تفصیل کے مطابق بستی سید والا پتل مستقل کا رہائشی رنگساز اعجاز حسین سانگی کوٹ ادو شہر سے اپنے دوست محمد ندیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر تونسہ بیراج جا رہا تھا ، سپیریئر کالج کے قریب 3نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل 3قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔ تونسہ بیراج لنک بند کی برجی نمبر3ہزار سے غلام شبیر اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سفیدے کے درخت چوری کاٹ کر لے گیا۔،پٹرولنگ پولیس توسہ بیراج نے مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ویگن ڈرائیور محمد اسماعیل چانڈیہ کو گرفتار کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں