رنگ پورمیں وارداتیں،2 گھروں،متعدد دکانوں کا صفایا

رنگ پورمیں وارداتیں،2 گھروں،متعدد دکانوں کا صفایا

رنگ پور (نمائندہ دنیا )مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ،دو گھروں اور متعدددکانوں کا صفایا۔

 گزشتہ رات گریڈ سٹیشن کے قریب راشد کے گھر داخل ہوکر ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد اور خواتین سے بدتمیزی کی اور پانچ لاکھ روپے نقدی چھین کرلے گئے ۔اڈا شفیع والا ٹیوب ویل پر راشد کھیڑا کی دکانوں میں نقب لگا کراوراڈا جوآنہ بنگلہ پر جامع مسجد کے ساتھ خشک فروٹ کی دکان سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔چک نمبر 5/4آر کے علی حسن کے گھر سے چار تولے زیورات اور دولاکھ سے زائد نقدی ودیگر سامان چوری ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں