خانیوال،بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ،کڑی نگرانی کی ہدایت

خانیوال،بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ،کڑی نگرانی کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مشکوک سرگرمیاں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل۔

،کڑی نگرانی کرنے کے احکامات ذرائع کے مطابق خانیوال بھر میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ان کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کردیئے گئے حساس ادارے کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ ماہ رواں میں بھیک منگوانے کیلئے منظم گروہ سرگرم عمل ہیں جومختلف اضلاع سے چھوٹے بچوں کو اغواء کرنے کے بعد انہیں مبینہ طورپر نشہ کا عادی اور مصنوعی معذور بناکر ان سے بھیک منگواتے ہیں اسی طرح خواتین کی بڑی تعداد جن میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں