ویمن یونیورسٹی میں ’’توانائی اور ماحولیات ‘‘پر عالمی کانفرنس

ویمن یونیورسٹی میں ’’توانائی اور ماحولیات ‘‘پر عالمی کانفرنس

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس نے ہائرایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل، لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی اور ۔۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے دو روزہ \\\\\\\"توانائی اور ماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز\\\\\\\" کے موضوع تیسری انٹرنیشنل کانفرنس شرو ع ہوگء رواں برس کانفرنس کا عنوان‘‘عالمی چیلنجز توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں’’میں رکھا گیا ہے کانفرنس میں ملتان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور برٹش کونسل کے نمائندے محمد احسان نے شرکت کی ۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ بہت سے بحرانوں سے دوچار دنیا میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی حفاظت آج کے دور کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔ فوکل پرسن چیئرپرسن ڈاکٹر ملکہ رانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فزکس نے تین برس قبل جو سفر شروع کیا تھا وہ کامیابی سے جاری ہے ،یہ کانفرنس اب مستقل طورپر یونیورسٹی کا کلینڈر کا حصہ بن گی ہے اوراس کی مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کا اعلانیہ ہمیں انرجی اور ماحولیات سے نمٹنے کی راہیں دکھائے گا ، کانفرنس کے دوسیشنز میں مقررین اپنے پیپرز پیش کئے کانفرنس میں بیرون ملک سے ڈاکٹر طارق سجاد، ڈاکٹر زونیب علی، ڈاکٹر رابعہ خاتون، ڈاکٹر اوسوالڈو، ڈاکٹر جون برک ایچ اور ڈاکٹر صفیہ بارکزئی شرکت کررہے ہیں نو سائنسدان نے آن لائن شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں