بھتہ خوروں سے مک مکا کی آڈیو وائرل،3کانسٹیبل معطل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)منشیات فروشوں سے مک مکا / بھتہ خوری کی آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا نوٹس، 3 کا نسٹیبل معطل۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ نے تین کانسٹیبلوں کو منشیات فروشوں سے رابطے ، رشوت لینے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے شواہد پر ایکشن لے لیا ۔ جرم میں ملوث پائے جانے والے تھانہ صدر وہاڑی میں تعینات کانسٹیبل ابرار الحق، توقیر ناصر اور ڈرائیور اسد وسیم کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن اور چارج شیٹ کر دیا گیا اور ڈی ایس پی لیگل محمد اسلم حیات کو انکوائری رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایات جاری ۔