کھاد کی عدم دستیابی، بلیک میں بھی میسر نہیں،کاشتکار پریشان

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ، بلیک میں ملنا بھی ناممکن ہو چکا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ کچھ روز پہلے اڈا پل باگڑ سرگانہ کے مقام پر ایک دکاندار سے چھپائی گئی یوریا کھاد کی 248 بوریاں برآمد ہوئی جن کو ڈپٹی کمشنر خانیوال کے حکم پر مقامی کسانوں میں کنٹرول ریٹ پر تقسیم کیا گیا اس تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے دیگر دکان داروں اور ڈیلروں نے کسانوں کو خوار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ، دھان کپاس کماد مکی سبزیوں کو کھاد کی اشد ضرورت ہے اور یہاں پر ایک بوری یوریا کی لینا کسانوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔کسانوں نے دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔