میپکو نے بجلی چوری کیخلاف ہائیڈرویونین سے مدد مانگ لی

ملتان(خصوصی رپورٹر) میپکو حکا م نے بجلی چوری روکنے کے لئے ہائیڈرو یونین سے مدد مانگ لی،تفصیل کے مطابق پاکستان میں اس وقت بجلی چوری کی روک تھام کے لئے آپریشن جاری ہے ۔۔۔
میپکو ریجن میں حکام کو چوروں کے خلاف سخت مزحمت کا سامنا ہے ایسے میں میپکو حکام نے یونین رہنماوں اور عملے سے مدد مانگ لی ہے اور ہائیڈرویونین سے بجلی چوری روکنے کے لئے حکومتی اقدام کو سپورٹ کرنے کا کہاہے ا س سلسلے میں ہائیڈرو یونین ملتان کا اہم اجلاس طلب کیاگیا جس کی صدارت ریجنل چیئرمین چودھری غلام گجر رسول گجر نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میپکو کمپنی کے تمام یونین عہدیدار محنت اور لگن کے ساتھ محکمانہ فرائض کو سر انجام دینے کے لیے متعلقہ افسروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں۔ہم سب نے میپکو کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔یونین عہدے داران میپکو ریجن میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں پہلی صفوں میں آ کر قیادت کریں۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر اللہ یار خان بھروانہ کی سربراہی میں ہم بہتر سے بہترین نتائج دیتے رہیں گے ۔