سمارٹ کارڈ،نمبر پلیٹس کی ترسیل،ایکسائز اور محکمہ پوسٹ متحرک

سمارٹ کارڈ،نمبر پلیٹس کی ترسیل،ایکسائز اور محکمہ پوسٹ متحرک

ملتان (لیڈی رپورٹر)گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی بہترین ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ۔

 سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹی او آرز بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گزشتہ روز اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس کی سربراہی ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی اور چیف پوسٹ ماسٹر مس فائزہ نے کی جبکہ شاہد یوسف منیجر ایکسپریس پوسٹ اور سپروائز ڈی وی آر ایس سہیل بلال نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں سمارٹ کارڈز اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو ان کے مالکان تک پہنچانے کے لیے پاکستان پوسٹ آفس اور محکمہ ایکسائز کے درمیان ٹی او آرز بنائے گئے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ہیں ڈینسی کو ختم کرنے کیلئے ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے گا اور پوسٹ آفس کا عملہ ماہانہ بنیادوں پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ڈلیور کی گئی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کرے گا ۔ یہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پوسٹ آفسز مظفرگڑھ ، روہیلانوالی ، سورج میانی اور ٹمبر مارکیٹ سے گاڑی مالکان کر سمارٹ کارڈز ، گاڑیوں کی فائلز اور نمبر پلیٹس پہنچانے میں غفلت برتی گئی ہے جس کو دور کرنے کے لیے چیف پوسٹ ماسٹر اقدامات کریں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ نئی رجسٹر ہونے والی اور ٹرانسفر کیے جانے والی گاڑیوں کی فائلز شو روم کی بجائے مالکان کے ایڈریس اور نمبر پر بھیجی جائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں