اوباشوں کی خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی،مقدمہ درج

اوباشوں کی خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی،مقدمہ درج

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر)رات گئے رکشہ سوار خاتون کو موٹر سائیکل سواروں نے اٹھا لیا،ڈیرہ پر لے جا کر بیٹے کے سامنے رات بھر زیادتی کرتے رہے ۔۔۔

حالت غیر ہونے پر صبح چھوڑ کر فرار،بیٹا والدہ کو لیکر تھانہ جاپہنچا،پولیس کے کارروائی سے ہی انکار پردونوں ماں بیٹا عدالت پیش ہوگئے ،عدالت کے حکم پرخاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق لاڑچوک کے رہائشی عرفان کی اہلیہ بیٹے کے ہمراہ دیور کے گھر واپس آرہی تھی ، 3موٹر سائیکل سوارجن میں ایک ممتاز رند اور2نامعلوم تھے نے چکنمبر 522 ٹی ڈی اے کے قریب رکشہ کو روک لیا ،گن پوائنٹ پر دونوں ماں بیٹے کو ڈیرہ پر لے گئے جہاں رات بھر ممتاز رند اس کے بیٹے کے سامنے اس کی والدہ سے زیادتی کرتا رہا حالت غیر ہونے پر صبح دونوں ماں بیٹے کو بھگا دیا،بیٹا ثنائاللہ والدہ کو لیکر تھانہ دائرہ دین پناہ گیا تو پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی کاروائی نہ کی جس پر دونوں ماں بیٹا عدالت پیش ہو گئے علاقہ مجسٹریٹ عمران علی جعفری کے حکم پر خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس دائرہ دین پناہ نے عدالت کے حکم پر ملزمان ممتاز رنداور اس کے دوساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں