معمولی تنازع پر مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

 معمولی تنازع پر مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

خانیوال،کچاکھوہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کچاکھوہ میں عبدالرؤف نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق کچاکھوہ کے نواحی گاؤں رحمان گڑھ کے رہائشی عبدالرؤف کا اظہر ساندھی کے ساتھ تنازع چلاآ رہا تھا ،گزشتہ روز عبدالرؤف نے فون کر کے اظہر کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور اس کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی عبدالرؤف نے اپنے ساتھیوں محمد خاور محمد اسد اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ محمد اظہر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد اظہر ساندھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں