خانیوال،ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں پرغیر معیاری پانی فروخت

خانیوال،ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں پرغیر معیاری پانی فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت ، ضلع خانیوال میں 118۔۔۔ کے لگ بھگ نجی دکانوں پر

 ملٹی نیشنل کمپنیوں کا نام استعمال کر کے شہریوں کو غیر معیاری پانی گھروں تک سپلائی کیا جانے لگا،5روپے فی کلو پانی کی فروخت جاری، 5 لاکھ کے لگ بھگ مختلف ملٹی نیشنل معروف کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کروا کر جعلی طور پر بوتلوں پر چسپاں دیئے گئے ، بوتلوں میں ٹیوب ویلوں، غیر رجسٹرڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ،گھروں، نلکوں کا پانی بھر کر ضلع خانیوال سمیت تحصیلوں میں سپلائی دھڑلے سے جاری، محکمہ کی جانب سے فی واٹر فلٹریشن پلاٹس سے مبینہ طور پر 5 ہزار وپے منتھلی لیکر شہریوں کو ڈیپ سپرنگ، نیکٹر، ہائیڈرو8،برین، موزان، ایلووینا، اکوانٹس اور میپل پلس استعمال کے ساتھ شہریوں کو پانی پلائے جانے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں کمپنیوں کا تیار کردہ منرل واٹر پاکستان سٹینڈرز اینڈکوالٹی بورڈ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار پر پورا نہیں اترتے ، بلکہ مذکورہ پانی میں آرسینک، فلورائیڈ، اور نائٹریٹ جیسے زہریلے مادے پائے جاتے ہیں، جبکہ بعض کے پانی میں انسانی جان کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے سوڈیم اور پوٹاشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔شہریوں میں یوسف، محمد علی، محمد اقبال، محمد جنید، شاکر، ذاکر، مظفر، افتخارسمیت دیگر نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں